مارشل لاءکامشورہ دینے والےپرویزمشرف والی قسط پڑھ لیں:فوادچودھری

مارشل لاءکامشورہ دینے والےپرویزمشرف والی قسط پڑھ لیں:فوادچودھری
کیپشن: مارشل لاءکامشورہ دینے والےپرویزمشرف والی قسط پڑھ لیں:فوادچودھری

ویب ڈیسک: فوادچودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے،جو لوگ حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ مارشل لاء لگا دیں وہ پرویز مشرف والی قسط کو ایک دفعہ پڑھ لیں،جو ہونا تھا ہو گیا اب پاکستان کو نارملائز کریں۔

تفصیلات کے  مطابق فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ لاٹھی گولی سے ملک نہیں چلے گا،پی ٹی آئی سے گزارش ہے پرجوش نا ہوں اور اسٹیبلشمنٹ سے گزارش ہے تحمل کا مظاہرہ کریں،آپکو پھر معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا موقع ملا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس پاکستان کی عوام کی طاقت ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ عوام کی طاقت کے آگے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے،پاکستان میں اس وقت سیاسی معاشی، عدالتی استحکام ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا نواز شریف کی حکومت بدلنے پر نہیں ججوں کو گھر بھیجنے پر ہوئی تھی،جو لوگ حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ مارشل لاء لگا دیں وہ پرویز مشرف والی قسط کو ایک دفعہ پڑھ لیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کے علاوہ اور کوئی راستہ ہی نہیں ہے،جو ہونا تھا ہو گیا اب پاکستان کو نارملائز کریں۔

Watch Live Public News