یہ سیٹیں خیرات یا گفٹ نہیں تھیں جو الیکشن کمیشن نے بانٹ دیں،پی ٹی آئی رہنما

یہ سیٹیں خیرات یا گفٹ نہیں تھیں جو الیکشن کمیشن نے بانٹ دیں،پی ٹی آئی رہنما
کیپشن: یہ سیٹیں خیرات یا گفٹ نہیں تھیں جو الیکشن کمیشن نے بانٹ دیں،پی ٹی آئی رہنما

ویب ڈیسک: شعیب شاہین نے کہا ہے کہ یہ سیٹیں خیرات یا گفٹ نہیں تھیں جو الیکشن کمیشن نے بانٹ دیں،اب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمیں فارم 45 کہیں نہ دینا پڑیں،بیرسٹرگوہر نے کہا سپریم کورٹ کے ریمارکس سے لگ رہا ہے کہ انصاف ملے گا ادھر کنول شوزب بولیں  جتنے ججز بیٹھے ہیں ان کو پتہ ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اراکین نے بانی کی ہدایت پر سنی اتحاد کو جوائن کیا تھا،سپریم کورٹ کے ریمارکس سے لگ رہا ہے کہ انصاف ملے گا،عدالت کوشش کر رہی ہے کہ عوام نے جس کو ووٹ دیا وہ پارٹی حق سے محروم نہ ہو۔

شعیب شاہین 

شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے مرکزی دفتر کو سیل کرکے سمجھتے تھے کہ ہم دفتر کے پابند ہیں، یہ سیٹیں خیرات یا گفٹ نہیں تھیں جو الیکشن کمیشن نے بانٹ دیں،اب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمیں فارم 45 کہیں نہ دینا پڑیں،ہمیں امید ہے عدلیہ ہمارے ساتھ انصاف کرے گی۔

کنول شوزب

کنول شوزب نے کہا کہ جتنے ججز بیٹھے ہیں ان کو پتہ ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ہمارا قومی نشان موجود ہی نہیں ہے،مجھے رولر کوسٹر کا نشان دیا گیا،پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوتا رہا اس کا ججز کو ادراک بھی ہے،سنی اتحاد کونسل بھی ایک سیاسی جماعت بھی ہے۔

کنول شوزب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ان کی مخصوص نشستیں مل چکی ہیں،ہماری تمام مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو بانٹ دی،پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور پارلیمانی جماعت کو اس کی مخصوص نشستیں ملنی چاہئے۔

Watch Live Public News