انتخابی نتائج بی جے پی کی شکست ہے، مودی استعفیٰ دے، کانگریس کا مطالبہ

انتخابی نتائج بی جے پی کی شکست ہے، مودی استعفیٰ دے، کانگریس کا مطالبہ
کیپشن: Election results are BJP's defeat, Modi should resign, Congress demands

ویب ڈیسک: گزشتہ دو مرتبہ انتخابات جیتنے اور وزیراعظم رہنے والے بی جے پی رہنما نریندر مودی کا انتخابی نعرہ اس بار 400 پار بری طرح پٹ گیا ہے۔ جس کے بعد کانگریس نے مودی سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

راہول گاندھی کا بیان:

راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیاں،بیوروکریسی اور اعلیٰ عدلیہ ہمارے خلاف تھی۔ الیکشن صرف بی جے پی کے خلاف نہیں بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف لڑا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی کی شکست پر اسٹاک مارکیٹ گرادی جاتی ہے۔ یہ لڑائی آئین کو بچانے کی لڑائی تھی۔ مجھے امید تھی کہ عوام ہمارا ساتھ دے گی۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا۔ ہم لوگ بھارتی اداروں کیخلاف لڑے ہیں۔ انڈیا اتحاد نے اس الیکشن میں بھارتی آئین کو بچا لیا ہے۔  

نیوز کانفرنس میں راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، ہم نے پوری ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑا، مودی نے چیف منسٹر کو جیل میں ڈالا، ہمارا بینک اکاؤنٹ سیز کیا ، اور پارٹیاں بھی توڑیں۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ میرے دماغ میں تھا کہ ہندوستان کے عوام اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں آپ نے ملک بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کانگریس نے ہندوستان کو ایک نیا وژن دے دیا ہے، غریب عوام نے آئین کو بچا لیا ہے، جو بھی وعدے کئے تھے ہم انہیں پورا کریں گے۔

کانگریس لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور اڈانی کا کرپشن کا تعلق ہے، غریبوں سے کہتا ہوں کانگریس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

ملک ارجن کھرگے کا بیان: 

کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انتخابی نتائج دراصل مودی کی شکست ہے۔ مودی اپنی شکست قبول کرے اور وزیراعظم کے عہسے سے استعفیٰ دے۔

Watch Live Public News