وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ٗ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھےتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملک کی موجودہ داخلی ٗ سکیورٹی کی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ مزید برآں وزیر اعظم نے آرٹیکل 91کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز صدر پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت سنیئر پارٹی رہنماؤں اور وزراء کا اجلاس بھی ہوا جس میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور وزراء سے مشاورت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔