(ویب ڈیسک)دنیا کا پہلا خلائی ہوٹل 2025 میں تیاراور 2027 میں آپریشنل ہو جائے گا . ہوٹل میں ایک ماڈیول 20 میٹرز لمبا اور 12 میٹرز چوڑا بنایا جائے گا. تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کے لیےہوٹل میں ریستوران، سینما، ہیلتھ سپا اور بار جیسی سہولیات موجود ہوں گی ۔ اس ہوٹل کی تعمیر وائیجر سپیس سٹیشن میں شروع کی جائے گی، یہ سپیس سٹیشن بہت بڑے دائرے کی شکل میں تیا ر کیا جائے گا ۔ سپیس سٹیشن کو گھما کر مصنوعی کشش ثقل پیدا کی جائے گی ۔ یہ کشش ثقل اتنی ہو گی جتنی چاند پر پائی جاتی ہے۔تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے لیے الگ جگہ مختص ہو گی ۔ ایک ماڈیول 20 میٹرز لمبا اور 12 میٹرز چوڑا بنایا جائے گا.اس خلائی ہوٹل میں ہر ایک کی لیے خواب گاہ بھی ہوگی۔ تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہوٹل میں تفریحی سہولیات جیسے عمدہ ریستوران اور سینما گھر بھی موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ ادارے نے ہوٹل میں رات ٹھہرنے کی لئے کرائے کے بارے میں ابھی تک کوئی ذکر نہیں کیا گیا. یہ ایک دنیا کے امیر ترین لوگوں کی لیے محدود مواقع میں فراہم کیا جائے گا.یاد رہے کہ اس ہوٹل کو گیٹ وے فاؤنڈیشن تیار کر رہی ہے تعمیر اتی کام میں ناسا کے سابق سائنسدان شامل ہیں ۔