ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت درخواست پرسماعت کی۔
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ جیل جاتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے،عدالت کا حکم تھا لیکن پھر بھی ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔