مخصوص نشستیں نہ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا

مخصوص نشستیں نہ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: PTI big decision
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کےسنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کےفیصلہ پر پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے رابطے شروع کردیئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  پی ٹی آئی نے سینئر قیادت کا  اجلاس طلب کرلیا، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب نے اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے بارے گفتگو کی جائے گی،پی ٹی آئی فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی،اجلاس میں فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کےمعاملہ پر سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر کا ردعمل سامنے آیا ہے، حامد رضا کی جانب سے فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا گیا،سربراہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

 سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے،الیکشن کمیشن نے ہمیں آئینی حق سے محروم کیا ہے، آئین کے مطابق تمام نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہیں، اگر اسمبلیاں پوری نہیں ہوتیں تو سینیٹ الیکشن  بھی نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے بھی سینیٹ اور صدارتی الیکشن ملتوی کرانےاور الیکشن کمیشن اراکین کی استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News