اوپن یونیورسٹی نے ’ اسائنمنٹس مارکس‘ ویب سائٹ پر فراہم کردئیے

اوپن یونیورسٹی نے ’ اسائنمنٹس مارکس‘ ویب سائٹ پر فراہم کردئیے

اسلام آباد ( پبلک نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اسائنمنٹس مارکس اپنی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کردئیے۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کا کہنا تھا کہ بی اے پروگرام کے داخلوں کی تصدیق کا عمل اگلے ہفتے شروع ہوجائے گا۔ سمسٹرخزاں 2020ء میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ کی امتحانی مشقوں کے حاصل کردہ نمبرات ویب سائٹ پر فراہم کردئیے۔ اِن پروگرامز میں داخل طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر دئیے گئے نمبرز کی پڑتال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی غلطی ہو تواُن کی نشاندہی کریں تاکہ درستگی بروقت ممکن ہوسکے۔ سمسٹربہار 2021ء کے میٹرک اور ایف ا ے پروگرامز کے داخلے کنفرم ہوچکے ہیں۔ اِن دونوں پروگرامز میں داخل طلبہ کو ترسیل کتب کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی اے پروگرام کے طلبہ کے داخلوں کی تصدیق کا عمل اگلے ہفتے شروع ہوجائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔