761 دیہی مراکز مال قائم، اراضی کی فرد، انتقال کی سہولت فراہم

761 دیہی مراکز مال قائم، اراضی کی فرد، انتقال کی سہولت فراہم

لاہور ( پبلک نیوز) عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لئے موثر اقدامات، مختلف دیہات میں اراضی کی فرد کے حصول اور انتقال کی سہولیات فراہم کر دی گئیں

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیوکے زیر انتظام 761 دیہی مراکز مال کو فعال کر دیا گیا۔ دیہی مراکز مال کے قیام سے شہریوں کو اراضی کی فرد اور انتقال کی سہولت دیہات کی سطح پر دستیاب ہو گی۔ 2 ہزار دیہی مراکز مال جون تک، رواں برس کے آخر تک 8000 دیہی مراکز مال فعال جائیں گے۔

تمام 761 دیہی مراکز مال کو بھی جلد نادرا کے ساتھ مربوط کر دیا جائے گا۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے اقدامات سے عوام کو ریونیو سے متعلقہ سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

سینئر ممبر بابر حیات تارڑ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے ریونیو سسٹم کو شفاف اور اپ ٹو ڈیٹ بنایا جا رہا ہے۔ بورڈ آف ریونیو میں ڈیجٹلائزیشن کے عمل سے ریونیو امور میں شفافیت آئی ہے۔ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔