سوات کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

سوات کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

سوات (پبلک نیوز) مینگو شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، سیدو شریف میں سڑکیں ندی نالیوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی پارکنگ میں کھڑے موٹرسائیکل بہا لے گئی جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ بعض مقامات پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

نالیاں بند ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ سب سے زیادہ متاثر سیدو شریف کا علاقہ ہوا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔