پارا چنار:مختلف واقعات میں سرکاری اسکولز کے 8 اساتذہ کا قتل

پارا چنار:مختلف واقعات میں سرکاری اسکولز کے 8 اساتذہ کا قتل
پارا چنار میں مختلف واقعات میں سرکاری اسکولز کے 8 اساتذہ کا قتل کر دیا گیا. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف واقعات میں سرکاری سکولوں کے آٹھ اساتذہ قتل کر دئیے گئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد تری مینگل ہائی سکول میں سکول کے اندر سٹاف روم میں سات ٹیچرز کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطاابق واقعہ کے بعد ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دئیے گئے۔جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 اپریل سے جاری کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ بےگناہ افراد کا قتل افسوسناک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔