بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات،علاقائی ، عالمی امور پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات،علاقائی ، عالمی امور پر تبادلہ خیال
گوا: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے شہر گوا میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک روس تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ملاقات میں فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےکی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عوام کی سطح پر رابطوں کو بڑھانےکے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس انڈیا کے سیاحتی شہر گوا میں 4 اور 5 مئی کو منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ یہ 12 سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا انڈیا کا دورہ ہے، جو ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات متعدد متنازع امور کے باعث سرد مہری کا شکار ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔