ملک میں گندم بحران پر وزیراعظم کو مراسلہ ارسال

ملک میں گندم بحران پر وزیراعظم کو مراسلہ ارسال
کیپشن: Send a letter to the Prime Minister on the wheat crisis in the country

ویب ڈیسک: ملک میں ہونے والے گندم کے بحران کے حوالے سے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکشن 3 کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے مراسلہ لکھا گیا۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گندم کی وافر مقدار موجود تھی۔ اس کے باوجود نگران حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلہ کیا۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کیپٹن محمود جو دیگر سکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے یہ سب پیسے بنانے کے لیے کیا۔ 

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ چند دنوں میں گندم دآرمد بھی ہوگئی گندم کس کے کہنے پر خریدی گئی؟ کابینہ ذمہ دار ہے۔ اس میں اربوں روپیہ بنایا گیا۔ اس مرتبہ پاکستان میں گندم کی پیداوار بھی بمپر ہوگئی ہے۔

حکومت طے شدہ قیمت پر بھی گندم نہیں خرید رہی۔ اس معاملے کی تہہ تک جانے کے لیے پاکستان کمیشن آف انکوائری 1947 کے تحت جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ نگران حکومت صرف الیکشن کروانے آئی تھی۔ ان کے فیصلوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔