غلامی نامنظوروالےاب اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کاکہتےہیں،خواجہ آصف

غلامی نامنظوروالےاب اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کاکہتےہیں،خواجہ آصف
کیپشن: غلامی نامنظوروالےاب اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کاکہتےہیں،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا کہتے ہیں۔یہ اپنے وقت میں جنرل باجوہ کو اپنا باپ سمجھتے تھے،انہوں نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کی آفر دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اس دن سرکاری املاک پرحملے کیے گئے۔تقریباً تمام جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف رہے، پہلی بار غم وغصے کا اظہار حملے کرکے کیا گیا۔9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے منصوبے کے تحت حملے کیے، اور ریڈ لائن عبور کرکے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سے 2 درجن املاک پر حملے کیے گئے، حملےکی ویڈیوز میڈیا نے چلائیں، سینکڑوں گرفتاریاں بھی ہوئیں۔اب کل انہوں نے تین بندے کمیٹی بنا دی ہے اور نعرہ لگایا جا رہا ہے کیا مذاکرات کریں گے صرف اسٹیبلشمنٹ سے کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف جو زبان عمران خان استعمال کرتا تھا،سیالکوٹ اسمبلی میں میں نے شرم دلوانے کی کوشش کی تھی،کل امریکہ کو گالی دیتےتھے غلامی نہ منظور کے نعرے لگتے تھے،ایک منصوبے کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ  کے ساتھ سیاسی جماعتوں کو اختلافات رہے،مختلف اوقات میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت رہی،کور کمانڈر لاہور میانوالی ائیر بیس اور جی ایچ کیو راولپنڈی  کو نشانہ بنایا گیا،بد ترین دشمن بھارت نے بھی ایسی سازش نہیں تیار کی جس طرح اندرون ملک کی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاست میں کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے،ان کی حکومت میں یہ کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے، عمران خان نے کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے،آبیندن  معاملے پر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھے کو تیار نہیں تھا،جنرل باجوہ ان کی منتیں کرتے رہے،اگر مذاکرات ہونے ہیں تو سب اسٹیک  ہولڈر شامل ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ 9 مئی کو گرفتار ہوئے ان کے پاس کوئی لیڈر شپ ان کا حال احوال پوچھنے نہیں گے،ان میں سے کچھ لوگ ضمانتوں پر رہا کیے گے ہیں،گزشتہ 9 مئی سے لیکر اب تک 9مئی تک اس سیاسی جماعت کا کردار دیکھیں،اسمبلی میں بھی نو مئی کے واقع پر بات کی جائے گی،اس دن  ملک خداداد پر کسی نے سازش کی تھی،مشکل حالات میں سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کو نہیں بھولتے،9مئی کے کرداروں میں 5،5سال سزائیں ہوئی ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں میں ان کیس کی شنوائی حوالےسےفیصلہ بھی ہوجائے گا، عمران خان مختلف اوقات میں مختلف چورن بیچتا ہے،یہ ہر چیز سے مکر جاتے ہیں،یہ اپنے وقت میں جنرل باجوہ کو اپنا باپ سمجھتے تھے،انہوں نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کی آفر دی تھی۔