پی ٹی آئی نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

پی ٹی آئی نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اسد عمر کیجانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔ جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔ اس سے قبل اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ کہا تھا کہ میرے بیٹے نے کل رات مجھے پیغام دیا ہے کہ جو بھی حالات ہوں کھڑے رہیں، مشکلات کے بعد آنے والا وقت زیادہ اہمیت رکھتا ہے جس کے بعد آپ بغیر کسی افسوس کے خدا کا سامنا کر سکتے ہیں اور خود کو خوفزدہ نہ ہونے دیں، آخر کار اس دنیا یا آخرت میں انصاف ہو کر ہی رہے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان گذشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے ، عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اِنہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج کیا کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکڑوں کارکنان نے اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شوکت خانم اسپتال کے باہر گلدستے بھی رکھے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔