عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام
سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم نوید تیاری کے ساتھ آیا تھا، حملے کے لئے نائن ایم ایم پسٹل استعمال کیا گیا ہے۔ ملزم سے پستول، دو میگزین اور بیس گولیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موقع سے 11گولیوں کے خول ملے ہیں، 9خول پستول اور دو بڑے اسلحے کے ہیں، جاں بحق معظم ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا، واقعے میں 13افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملزم کے گھر والوں سے بھی تحقیقات جاری ہیں اور وہ حفاظتی تحویل میں ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آ ئی کے لانگ مارچ پر حملہ ہوا تھا اورعمران خان کے کنٹینر کے قریب شدید ترین فائرنگ ہوئی تھی ، جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے قریبی ساتھی فیصل جاوید خان زخمی ہوگئےہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔