عمران خان پر حملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، وزیردفاع

عمران خان پر حملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، وزیردفاع
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان عمران خان پر حملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کا رخ سیاست دانوں اور ادارے کے سینئر افسر کا نام لے کر موڑا جا رہا ہے، عمران خان پر حملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، چاہتے ہیں واردات کرنے والوں کی پشت پناہی کرنیوالے بے نقاب ہوں۔ وزیردفاع نے کہا کہ واقعہ کا رخ ایسی جانب موڑا جا رہا ہے جہاں قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم ہی نہیں ملے گا، اس ساری چیز کو سبوتاژ کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ کل کا واقعہ ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، ساری دنیا دیکھ رہی ہے تھی کہ اس واقعہ کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر جے آئی ٹی بنائی جائے، حملے پر سیاست کے بجائے مجرموں کے پیچھے جانا چاہیے، انہوں نے وزیر اعظم، رانا ثنااللہ اور ایک ادارے کے افسر کو ملزم بنا دیا ہے، پرسوں تک کہہ رہے تھے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں، اس واردات کو استعمال کر کے کسی ادارے کو بدنام کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔ وزیردفاع نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کے واقعے کے پیچھے اگر کوئی سازش ہے تو اس کو سامنے لایا جائے، اس مسئلے کو سیاسی رنگ دیا گیا تو اس قسم کے معاملات تاریخ میں دفن ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بار بار یہ کہا کہ مجھے خون نظر آرہا ہے، آج پنجاب کے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان کے خلاف یہ واقعہ ہوا اور لاشیں گری ہیں۔ اللہ نے عمران خان کو بچایا اللہ انہیں محفوظ رکھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔