خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی۔ سازشیوں کا منہ کالا ہوا۔ میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) November 3, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء فیصل واؤڈا کا عمران خان پر حملے کے بعد ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی۔