فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوادچودھری کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔