محمد زبیر، چیئرمین نیب اور مفتی قوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

محمد زبیر، چیئرمین نیب اور مفتی قوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

کراچی (پبلک نیوز)سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئے روز انکی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت جنوبی کراچی میں وکلاء نے سابق گورنر ، چیئرمین نیب اور مفتی قوی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے دی . درخواست دائر کرنے والے وکلاء میں ایڈووکیٹ اعجاز جتوئی، مظہر علی شیخ، اسرار ابڑو شامل ہیں.

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں، تینوں افراد کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئیں تھیں، ایف آئی اے کو ویڈیوز کی تحقیقات کا حکم دیا جائے، چئیرمین نیب، مفتی قوی اور محمد زبیر کی ویڈیوز کی تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں کہ کہاں سے یہ ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں اور کیا کسی کو بلیک میل کیا گیا ہے؟

واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر کی مبینہ ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں ، تاہم محمد زبیر نے ان ویڈیوز کو فیک قرار دیا تھا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔