ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب میں کہا کہ ایران مخالف ایجنٹ پیسے لے کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہسا امینی کی موت کو دشمنوں نے اشتعال انگیزی کے لیے استعمال کیا، حالیہ واقعات میں سکیورٹی فورسز اور ایرانی عوام کے ساتھ غلط ہوا،کچھ لوگ سڑکوں پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بد امنی پھیلا رہے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ 22 سالہ مہسا امینی کی موت سے مجھے دلی صدمہ پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت تلخ واقعہ ہے۔