مسلم لیگ ن کی نائب صفر مریم نواز شریف نے لاہور ہائی کورٹ سے پاسپورٹ وصول کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا ہے۔ مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ وصول کیا۔لاہور ہائکورٹ نے مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے. تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتی ہے، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کریں۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر عدالت سے روانہ ہوگئیں۔