پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 79 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 980 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی کراچی میں بارش نے جل تھل ایک کردیا،کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل،آج انٹرمیڈیٹ کے پیپرز بھی موخر،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رات گئے مختلف مقامات کا دورہ، کہا نکاسی آب کے لئے عملہ فیلڈ میں موجود ہے،ماضی کی نسبت صورتحال بہتر ہے منی لانڈرنگ کیس اور چینی اسکینڈل ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع،لیگی رہنما لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت کی ایف آئی اے کو جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت،عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم پر مقدمہ بنایا گیا، شہزاد اکبر 2 ماہ سے کہاں غائب ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات،ایل او سی کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدامات پر تبادلہ خیال، آرمی چیف کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے تاریخی اور بے لوث جدوجہد پرسید علی گیلانی کو بھرپور خراج عقیدت،مسئلہ کشمیر سے وابستگی اور کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ طالبان کا وادی پنج شیر کے تمام 34 اضلاع پر کنٹرول کا دعوی، ،طالبان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے ضلع پریان کا بھی کنٹرول حاصل کر چکے، جلد امن قائم ہو گا،سابق صدر حامد کرزئی نے فریقین سے اپیل کی ہےکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،اس سے صورتحال مزید خراب ہو گی