یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سیکڑوں ملازمین برطرف

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سیکڑوں ملازمین برطرف
ویب ڈیسک: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سیکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ ملازمین کی برطرفی کے لیے پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکمنامہ پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے 441 ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کے لیے عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ان برطرفیوں سے 441 ملازمین متاثر ہوں گے۔ چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو کی جانے والی ادائیگیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ جبکہ مذکورہ حکم نامہ کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت ہو گا۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ 17 اگست کو جاری کیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پر سوئی سدرن گیس کمپنی بھی 2 ہزار کے قریب ملازمین کو گزشتہ دنوں فارغ کر چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔