ویب ڈیسک:امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا معاملہ ،ایف آئی آر میں نامزد ملزمان امیر فتح، قیصر بٹ کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان بیرون ملک فرار نہیں ہو سکیں گے،وقوعہ میں ریکی کرنے والی ایک گاڑی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے،گاڑی میں سوار افراد مبینہ طور پر جاوید بٹ کی ریکی کر رہے تھے،پولیس نے گاڑی کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی،مختلف شواہد کی روشنی میں تحقیق جاری ہے،جلد شوٹر ز کو حراست میں لے لیا جائے گا۔
اس سے قبل امیر بالاج قتل کیس میں مرکزی ملزمان طیفی بٹ اور گوگی بٹ کا نام بھی پی این ائی ایل لسٹ میں ڈالا جا چکا ہے۔
دوسری جانب پولیس تفتیش میں کہا گیا ہےکہ سی آئی اے کی ٹیموں نے راستوں میں لگے 50 کے قریب کیمروں کو چیک کرلیا۔ لاہور سی آئی اے نے دکانوں ہوٹلوں کے باہر لگے کیمرے بھی چیک کیے،تاحال پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔
پولیس تفتیش میں کہا گیا ہےکہ دوسری طرف پولیس نے زخمی خاتون ثمینہ سے پوچھ گچھ کی،پولیس نے مقتول کے رشتہ داروں سے بھی تفتیش کی،سی آئی اے اور انوسٹی گیشن کی ٹیموں نے کئی گھروں کو بھی چیک کیا۔
پولیس تفتیش میں کہا گیا ہےکہ شوٹرز کا روٹ ٹریک کرنے کی کوششیں ابھی تک جاری ہیں،پولیس نے اقبال ٹاؤن جاویدبٹ کے گھر کے ارد گرد بھی کیمروں کوچیک کیا۔