خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کا استعمال،ڈاکٹرعمرعادل جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کا استعمال،ڈاکٹرعمرعادل جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
کیپشن: خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کا استعمال،ڈاکٹرعمرعادل جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

ویب ڈیسک: خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کے کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر عادل  کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ  نے کی۔ڈاکٹر عمر عادل کی جانب سے ایڈوکیٹ سلمان اسلم عدالت پیش ہوئے۔

 عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر عادل  کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عمر عادل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف عظمی بخاری نے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

Watch Live Public News