190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

(ویب ڈیسک ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی   عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت نے  وکلا صفائی کو کل نیب تفتیشی افسرپرجرح مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے ہی مرکزی ریفرنس کے ساتھ منسلک ہے۔

Watch Live Public News