جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم،ججز کی تعیناتی کیلئے رولز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل  دیدی گئی

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم،ججز کی تعیناتی کیلئے رولز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل  دیدی گئی

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا اور  رولز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 28 ستمبر کو صبح دس بجے ہوگا، آئندہ اجلاس میں ڈرافٹ رولز کی منظوری دی جائے گی۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ  نئے ڈرافٹ کے تحت سپریم کورٹ کے جج تعیناتی کیلئے تین ناموں پر غور ہوگا،  ہائی کورٹ میں جج تعیناتی کی نامزدگی متعلقہ چیف جسٹس، سینئر جج اور صوبائی بار کونسل کا رکن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے بھی تین ناموں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، اٹارنی جنرل سوا دو بجے ہی اہم میٹنگ کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   اٹارنی جنرل نے آئینی ترمیم کے معاملے پر جواب دینے سے گریز کیا، اٹارنی جنرل نے اجلاس میں جواب دیا کہ  وزیرقانون کی جانب سے کوئی جواب نہیں دے سکتا۔

Watch Live Public News