کارسازحادثہ؛ ملزمہ نتاشا کے پاس کس ملک کی شہریت؟

کارسازحادثہ؛ ملزمہ نتاشا کے پاس کس ملک کی شہریت؟

ویب ڈیسک: کراچی کے کارساز روڈ پر راہگیروں پر گاڑی چڑھانے والے ملزمہ نتاشا دانش سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

دستاویز کے مطابق نتاشا دانش 18 اگست 2005 کو پہلی بار آغا خان ہسپتال کے ذہنی امراض کے وارڈ میں داخل ہوئی تھیں، جنہیں 21 اگست 2005 کو ڈسچارج کیا گیا،دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نتاشا دانش گزشتہ ماہ 2 اگست کو لندن سے کراچی پہنچی، اور ان کے پاس یوکے کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے، جس کی میعاد 2031 تک ہے،’پاکستان کے قانون کے مطابق غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس 6 ماہ تک ڈرائیونگ کے لیے پاکستان میں قابل قبول ہے‘،ملزمہ کا پاسپورٹ بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ لندن کی شہریت بھی رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کی معروف کاروباری شخصیت کی اہلیہ نتاشا دانش نے گزشتہ ماہ کارساز روڈ پر گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

نتاشا اس وقت جیل میں ہیں اور ان کا ٹرائل چل رہا ہے، جبکہ وکیل نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذہنی مریضہ ہیں، اس لیے عدالت ان کی ضمانت منظور کرے۔

Watch Live Public News