سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی خبر ، دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 اپریل کو امریکا جانے سے پہلے متحدہ عرب امارت کی اعلی قیادت سے بھی رابطہ کریں گے، آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے پر قائم ہے، آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہے، آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔