حکومت کی قانونی ٹیم نے عدالتی حکم کو ناقابل عمل قرار دےدیا

حکومت کی قانونی ٹیم نے عدالتی حکم کو ناقابل عمل قرار دےدیا
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق حکومت کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے حکم کو ناقابل عمل قرار دےدیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتحال اور آئینی بحران پر تفصیلی مشاورت کی گئی،اجلاس میں قانونی ٹیم نے شرکاء کو تین رکنی بنچ کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی قیادت نے عدالتی فیصلے کو اقلیتی رائے قرار دیدیا،شرکاء کی رائے تھی کہ تین رکنی بنچ کے فیصلے کو متنازعہ سمجھتے ہیں۔ فورم نے قومی معاملے سے متعلق نامکمل فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگل ٹیم نے رائے دی ہے کہ ادھورے فیصلہ پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو گا ۔ اتحادی رہنماؤں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سول بالادستی اور پارلیمان کے استحکام کے لئے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ فورم نے عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کی بےتوقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔