وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن پرعمل درآمدناہوسکا،رمضان نگہبان پیکج ناکام

 وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن پرعمل درآمدناہوسکا،رمضان نگہبان پیکج ناکام
کیپشن: وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن پرعمل درآمدناہوسکا،رمضان نگہبان پیکج ناکام

پبلک نیوز:(دانش منیر) مستحقین کی امداد کے لیے جاری نگہبان پیکج بیچ راستے میں ہی چھوڑ دیا گیا،ماہ مقدس اختتام کو پہنچ گیا ،بیوروکریسی نے ریلیف پیکج کا ہدف کی پورا نہ کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلی رمضان نگہبان راشن پیکج کو مکمل نہ کیا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا پہلا فلاحی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا،لاہور میں رمضان نگہبان راشن پیکج کا ہدف پورا نہ کیا جاسکا،ضلع لاہور کیلئے وزیراعلی پنجاب نگہبان پیکج کے تحت 4 لاکھ 58 ہزار راشن بیگ مستحقین فراہم کئے جانا تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے 2 عشرے گزر جانے کے باوجود صرف 3 لاکھ راشن بیگ کی تقسیم کا ہدف ہی مکمل کیا جاسکا۔

اے سی ماڈل ٹاؤن لاہور صاحبزادہ یوسف کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن تحصیل کا ہدف 80 ہزار مقرر کیا گیا تھا,تحصیل ماڈل ٹاؤن میں صرف 69 ہزار روشن بیگ تقسیم کیے جاسکے۔

اے سی شالیمار کا کہناہے کہ   تحصیل شالیمارکا ہدف 60 ہزار مقرر کیا گیا جبکہ راشن بیگ 50 ہزار تقسیم کیے گئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ  اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کے باعث نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کو رکیا گیا،مستحق افراد کی تصدیق میں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اضافی اخراجات ہو رہے تھے۔

سیکرٹری انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ 20 فیصد مستحقین کی تصدیق ہی نہیں ہوسکی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔