ویب ڈیسک: یوٹیلٹی اسٹورز پر غریب صارفین کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نےوزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنےکافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی،چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملےگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلیٹی اسٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کے لیےچینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی، بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا10کلوتھیلا648 روپے میں دستیاب ہوگا، بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی صارفین کو دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیر اعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے،آئندہ مالی سال کے لیے وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔