پنجاب حکومت کیجانب سے عید کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کیجانب سے عید کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: پنجاب حکومت کیجانب سے عید کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹس جاری

ویب ڈیسک: عیدالفطر کی تعطیلات کا معاملہ، پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔ اسی طرح ہفتہ میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔

سیکشن آفیسر ویلفیر صفدر شبیر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا۔

Watch Live Public News