(ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے او آئی سی کی جانب سے پاکستان کی پیش کی گئی قرار داد منظور کرلی۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جوابدہی اور انصاف کو یقینی بنانے کی ذمہ داری پر قرارداد منظور کی۔
قرارداد میں احتساب اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے, قراداد او آئی سی کی جانب سے پاکستان نے پیش کی.قرارداد کے حق میں 28 ووٹ جبکہ 6 ووٹ مخالفت میں آئے۔ 13 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہ لیا ۔ بھارت نے بھی قرارداد کے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔