ویب ڈیسک: کینیڈا کی میونسپیلیٹی ریجن واٹر لو ڈسٹرکٹ نے تمام اسکول پیر 8 اپریل کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹر لو ریجن ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ نے 6 مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیئے اور صوبے بھر میں پیر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ۔
واضح رہے کہ اسکول بورڈ نے یہ اقدام بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اُٹھایا ہے۔
اسکول بورڈ کے مطابق سورج گرہن سے متعلق والدین اور اساتذہ کے تحفظات جاننے کے بعد اس اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔