نجی سکولوں اور کالجوں میں عیدالفطر کی چھٹیاں، دوبارہ کب کھلیں گے؟

نجی سکولوں اور کالجوں میں عیدالفطر کی چھٹیاں، دوبارہ کب کھلیں گے؟
کیپشن: Private Schools and Colleges
سورس: web desk

ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے عید الفطر کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ ملک  بھر کے پرائیویٹ سکولز اور کالجز 10 اپریل سے 14 اپریل تک بند رہیں گے۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے عید الفطر کے بعد پیر 15 اپریل 2024 سے باقاعدہ کام شروع کر دیں گے۔

یاد رہے کہ    وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے سلسلے میں 4 تعطیلات کی منظوری دے دی ہے،عید الفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے 13 اپریل تک دی گئی ہیں مگر 14 اپریل کو اتوار آتا ہے جس کے باعث متعدد سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بھی بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق  ہفتہ میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔

 اسی طرح ہفتہ میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی، عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا۔