پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،5 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،5 اگست 2021
پاکستان بھر میں آج مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں علامتی واک کی گئی جس میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سمیت حکومتی وزراء اور عہدیدار شریک ہوئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون اور اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ کارروائی کی۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور غیرانسانی محاصرہ جاری ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے خطے کے لیے خطرہ ہے۔ سندھ کابینہ میں اہم ردو بدل کا فیصلہ، صوبائی وزیر سہیل انور سیال، ہری رام کشوری، اسماعیل راہو اور مشیر نثار کھوڑو کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کی جگہ جام خان شورو، ساجد جوکھیو، ضیاعباس شاہ لیاقت آسکانی، ریاض شاہ شیرازی اور ارباب لطف اللہ کو کابینہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کر گئی. گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں. این سی او سی کے نئے اعدادوشمار سے تشویش کی لہر دوڑ گئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔