ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اسرائیل سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر تردید کر دی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ سعودی عرب دیگر عرب ممالک کی طرح معاہدۂ ابراہیم میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہو کر گزرتا ہے۔ نہ اسرائیل سے دوستانہ تعلقات بنائیں گے اور نہ معاہدہ ابراہیم میں فریق بنیں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ اگر امریکہ دوبارہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015 کے جوہری معاہدہ میں شمولیت اختیار کرے تو اس پر سعودی عرب کو اعتراض نہیں۔