انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 2 روپے 15 پیسے سستا ہو کر 224 روپے کا ہو گیا۔ امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد اب گراوٹ کا شکار ہے اور اس کی قدر میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 222 روپے کا ہو گیا۔ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 226 روپے 15 پیسے تک کا ہو گیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان نظر آیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 440 پوائنٹس اضافے کے بعد 41865 کا ہو گیا ہے۔ بازار میں 15 کروڑ شیئرز کے سودے 4.51 ارب روپے میں طے ہوئے ہیں۔