بھارت کی سٹاک مارکیٹ کریش،سرمایہ کاروں کےاربوں روپے ڈوب گئے

بھارت کی سٹاک مارکیٹ کریش،سرمایہ کاروں کےاربوں روپے ڈوب گئے

(ویب ڈیسک )  امریکہ میں اقتصادی بحران  کا خدشہ کے پیش نظر بھارتی  اسٹاک مارکیٹ میں  کہرام مچ گیا بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئرس والا سینسیکس 1500 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 80,000 کے نیچے پہنچ گیا۔ دوسری طرف نیشنل اسٹاک ایکسچینج (نفٹی) کا بھی بُرا حال ہوا جو قریب 500 پوائنٹس پھسل گیا۔

  شیئر بازار میں اس بڑی گراوٹ کے بعد منٹوں میں ہی سرمایہ کاروں کے تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے خاک ہو گئے۔

پیر کے روز  بھارتی شیئر بازار زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ بی ایس ای سینسیکس 1,310.47 پوائنٹس یا 1.62 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 79,671.48 کی سطح پر کھلا جبکہ نفٹی 404.40 پوائنٹس یا 1.64 فیصد بکھر کر 24,313.30 پر کھلا۔  بازار کھلنے کے ساتھ ہی جہاں 2368 شیٔرس میں تیز گراوٹ درج کی گئی وہیں تقریباً 442 شیئرس میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ بازار کے دونوں انڈیکس میں یہ شروعاتی گراوٹ کچھ ہی منٹوں میں مزید بڑھ گئی۔ صبح 9.20 بجے سینسیکس 1,585.81 پوائنٹس یا 1.96 فیصد کی گراوٹ لے کر 79,396.14 کی سطح پر آگیا جبکہ نفٹی 499.40 پوائنٹس یا 2.02 فیصد پھسل کر 24.218.30 کی سطح پر پہنچ گیا۔

شیئر بازار میں آئی اس زبردست گراوٹ کی وجہ سے بازار میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جہاں ایک طرف گزشتہ جمعہ کو بازار ٹوٹنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 4 لاکھ کروڑ روپے کا جھٹکا لگا تھا اور وہ اس سے سنبھلے بھی نہیں تھے کہ آج انہیں منٹوں میں ہی 10 لاکھ کروڑ روپے کا زبردست نقصان ہو گیا۔

 یادرہے امریکا میں جولائی مہینے میں روزگار پیدا کرنے میں کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری شرح میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا اندیشہ بھی شیئر بازار میں گراوٹ کی اہم وجہ مانی جا رہی ہے۔

 جبکہ ہمسیایہ ملک بنگلہ دیش میں سیاسی ابتری اور بغاوت کو بھی اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ کا اہم سبب بتایا جارہاہے۔

Watch Live Public News