ویب ڈیسک: کراچی: مویشی منڈی میں ڈکیتی کے بعد ڈکیتوں نے پیسوں کی تقسیم پر اپنے ہی ساتھی کا گلا دبا دیا۔
ڈکیتی کے دوران لوٹے گئے 28 لاکھ کے بٹوارے کا جھگڑا، ملزمان نے اپنے ہی ساتھی کا گلہ دباکر زمین میں دفنا دیا۔
ایس آئی او جاوید بابر کا کہنا تھا کہ مقتول باقر 25 مئی سے لاپتہ تھا، مقتول کے بھائی نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، پولیس پارٹی نے ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کی۔
دوسری جانب ملزم عبدالمالک نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے اور ملزم کا ویڈیو بیان بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم بتایا کہ عیدالاضحی سے قبل تاجر سے ڈکیتی کی واردات کی تھی، مویشی منڈی کے قریب تاجر سے 28 لاکھ روپے لوٹے تھے، واردات میں باقر، شہزاد اور ماموں شامل تھے۔
ملزم کے بیان کے مطابق پیسے کے بٹوارے پر آپس میں تلح کلومی ہوگئی تھی، ہم تینوں ملزمان نے باقر کا گلا دبا کر قتل کردیا تھا، لاش کو چھپانے کے لیے سرجانی ٹاون کے قریب گٹر میں ڈال دیا تھا اور گٹر کا ڈھکن اوپر رکھ کر لاش کو بالکل چھپا دیا گیا تھا۔