(ویب ڈیسک ) ڈی جی قومی احتساب بیورو ( نیب )بلوچستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب بلوچستان اظہار اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اظہار احمد اعوان کو 15 اگست سے چارج چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہےاور ان کا تبادلہ نیب ہیڈکوارٹرز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے۔