عام انتخابات،الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈزجاری

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈزجاری
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردیے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ نے اس سے قبل دس ارب روپے جاری کیے تھے اور اب مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے ہیں۔ خیال رہے کہ بجٹ میں الیکشن کیلئے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گذشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔