پنجگور:سیکیورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن، 20 دہشت گرد ہلاک

پنجگور:سیکیورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن، 20 دہشت گرد ہلاک
پبلک نیوز: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن، 20 دہشت گرد مارے گئے۔ بلگاتر کے علاقے میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل۔ پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ پنجگور اور نوشکی دونوں مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں بروقت اور موثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ناکام بنایا۔ نوشکی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 1 افسر سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے شدید جھڑپ کے بعد دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کے منہ توڑ جواب پر دہشت گرد فرار ہوئے۔ آئی ایس پی آر چیف کے مطابق نوشکی کے علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کلئیرنس کیا۔ 4 دہشت گردوں کو نوشکی میں ہلاک کیا گیا جبکہ فرار ہونے والے 4 دہشت گردی کو اگلے روز گھیر لیا گیا۔ گھیرے میں آنیوالے چاروں دہشت گرد ہتھیار نہ ڈالنے پر مارے گئے۔ نوشکی میں 1 جے سی او سمیت 5 سپاہی شہید اور 6 زخمی ہوئے۔ پنجگور میں فالو آپ آپریشنز 72 گھنٹے میں مکمل کر لئے گئے۔ 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈرز سمیت 3 دہشت گردوں کو کیچ میں بالگتر کے مقام پر ہلاک کیا گیا۔ تینوں دہشت گردوں کا تعلق نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردی کی کارروائیوں سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز مادر وطن سے ہر قیمت پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔