ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کو معاوضہ دینے کا اعلان

ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کو معاوضہ دینے کا اعلان
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کو معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹر اشتہارات کی مد میں ہونے والی آمدنی سے تخلیق کاروں کا ان اشتہارات کے دکھائے جانے کی مد میں آج سے حصہ ملے گا جو ان کے رپلائی تھریڈ میں موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاوضے کے اہل صرف وہ لوگ ہوں گے جو ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ کے سبسکرائبر ہوں گے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ویریفائی کرنے کے لیے 8 ڈالر ماہانی فیس لاگو کی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔