ٹکر کے لوگ آج زمین پر بیٹھ کر بچوں کی طرح رو رہے ہیں،مریم نواز

ٹکر کے لوگ آج زمین پر بیٹھ کر بچوں کی طرح رو رہے ہیں،مریم نواز
ملتان : مریم نواز نے کہا ہے کہ دو دو گھنٹوں کی گرفتاریوں میں بچوں کی طرح روتے ہیں، ترس آتا ہے، ٹکر کے لوگ زمین پر بیٹھ کر بچوں کی طرح رو رہے ہیں۔ مریم نواز کا ملتان میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کو سلام، کشمیر کی وادیوں، ماں بیٹیوں بیٹوں کو سلام، ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان۔ مریم نواز نے کہا کہ اللہ گواہ ہے کہ دل میں تکلیف ہے کہ آج مہنگائی ہے، اگر عوام کا درد ہو سینے کے اندر ہو تو آئی ایم ایف کے پروگرام سے قیمتیں نہیں بڑھتیں ، آج قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں وہ اس معاہدے کی وجہ سے جو عمران خان کر کے چلا گیا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دو دو گھنٹوں کی گرفتاریوں میں بچوں کی طرح روتے ہیں، ترس آتا ہے، ٹکر کے لوگ زمین پر بیٹھ کر بچوں کی طرح رو رہے ہیں،پہلی بار بےفیض ہوئے ہیں، ان کو سمجھ نہیں آ رہی کیوں کہ فیض کے سر پر سیاست کرتے رہے ہیں ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کی روتی شکلیں دیکھتی ہوں تو نوازشریف پر فخر ہوتا ہے، کسی نے رانا صاحب کو روتے دیکھا؟، شہبازشریف کو روتے دیکھا؟۔انہوں نے مزید کہا کہ کل سن رہی تھی کہہ رہا تھا جیل بھرو تحریک ، بسم اللہ کرو ضمانت کینسل کراو آو نا ذرا، بزدلوں کی طرح زمان پارک کے بنکروں مین چھپ کر بیٹھا ہے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ کراچی میں میرے بیڈ تک آ گئے کسی نے میری آنکھ میں آنسو دیکھا؟، چارسال کہتا رہا سب کو رلاوں گا، آج بچوں کی طرح رو رہا ہے، تھوڑا حوصلہ کرو، یہ سیاستدان ہوں تو ان کا دل بڑا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن آنے والا ہے، ان کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔