اہم خبر: کنگ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص، شاہی محل نے تصدیق کردی

بریکنگ نیوز: کنگ چارلس سوم کو کینسر کی تشخیص، شاہی محل نے تصدیق کردی
کیپشن: BREAKING NEWS: King Charles III diagnosed with cancer, palace confirms

ویب ڈیسک: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو کینسر کی تشخیص کردی گئی ہے۔ شاہی محل کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بادشاہ چارلس سوم کو پروسٹیٹ سرجری کیلئے لندن کلینک منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اب شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان میں کینسر کی تصدیق کردی گئی ہے۔

شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگ چارلس دوران علاج عوامی خدمات سرانجام نہیں دیں گے۔ کینسر کی تشخیص کنگ چارلس کے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی۔ جس کا باقاعدہ علاج شروع ہوچکا ہے۔ 

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شاہ چارلس کو بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔ اور کنگ چارلس کی بیماری کو شاہی محل نے معمولی قرار دیا تھا۔ تاہم اب ملکہ کیملا اور  شہزادہ ولیم کنگ چارلس کی جگہ مصروفیات میں شریک ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ کنگ چارلس کی کیموتھراپی کی جائے گی۔ کنگ چارلس کا کینسر ابتدائی مرحلے میں پکڑا گیا ہے۔ کنگ چارلس ریاست کے سربراہ کے طور پر اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

بادشاہ چارلس سوم 14 نومبر کو 75 سال کے ہوئے تھے۔ انہیں پہلے پرنس آف ویلز کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 8 ستمبر 2022 کو اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد وہ بادشاہ بنے۔