لاہور ( پبلک نیوز) وزارت خزانہ پنجاب انتظامی طور پر افسران کے باہمی تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبادلوں کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد حنیف ضلعی اکاؤنٹس آفیسر جہلم کو ضلعی آفیسر چکوال تعینات کر دیا گیا۔ ضلعی اکاؤنٹس آفیسر نور محمد کو چکوال سے جہلم تعینات کر دیا گیا۔ عبدالستار طاہر کو ضلعی اکاؤنٹس آفیسر چنیوٹ سے خانیوال تعینات کر دیا گیا۔ مظہر حسین کو ضلعی اکاؤنٹس آفیسر خانیوال سے ضلعی اکاؤنٹس آفیسر چنیوٹ تعینات کر دیا گیا۔ مشاہد رضآ کو ساہیوال سے ضلعی اکاؤنٹس آفیسر ملتان کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا غلام مصطفیٰ کو ضلعی اکاؤنٹس آفیسر نارووال سے ساہیوال تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔