’روزانہ 10 غیرقانونی تعمیرات مسمار کی جائیں‘

’روزانہ 10 غیرقانونی تعمیرات مسمار کی جائیں‘
کراچی ( پبلک نیوز) ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا ہے کہ کل سے روزانہ 10 غیرقانونی تعمیرات مسمار کی جائیں۔ آپریشن کے لئے ضرورت کے مطابق پرائیویٹ نفری کی مدد بھی لی جائے۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ڈیمولیشن تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ ڈیمولیشن رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی جی آفیس میں جمع کروائی جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کاروائیوں کی میڈیا کوریج کے لئے پی آر او ضروری اقدامات کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔